25 اپریل، 2022، 4:56 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84731263
T T
0 Persons

لیبلز

ایران میں 148 ملین سے زائد ویکسین کی خوراکوں کی انجکشن

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ اب تک ایران میں مجموعی طور پر 148 ملین 688 ہزار 755 ویکسین کی خوراکوں کی انجکشن کی گئی ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کورونا کا شکار 19 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور اب تک اس وبا سے متاثرہ افراد کی ہلاکتوں کی تعداد 140 ہزار 966 تک پہنچ گئی ہے؛ نیز اسی عرصے کے دوران، کووڈ- 19 سے متاثرہ 1077 افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اب تک ملک میں 46 ملین 280 ہزار 163 افراد نے ویکسین کی پہلی خوراک، 65 ملین 478 ہزار 369 افراد نے ویکسین کی دوسری خوراک اور 26 ملین 930 ہزار 223 افراد نے ویکسین کی تیسری خوراک کا حصول کیا ہے اور اب تک ایران میں مجموعی طور پر 148 ملین 688 ہزار 755 ویکسین کی خوراکوں کی انجکشن کی گئی ہے۔

نیز گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، 65 ہزار 840 ویکسین کی خوراکوں کی انجکشن کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، 24 سے 25 اپریل تک حتمی تشخیصی معیارات کی بنیاد پر، ملک میں کووڈ 19 کے 1,077 نئے مریضوں کی شناخت کی گئی جن میں سے 180 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ اب تک ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 ملین 217 ہزار 117 تک بڑھ گئی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ  اب تک کورونا کا شکار 6 ملین 969 ہزار 470 افراد صحتاب ہوگئے ہیں۔

تا ہم اس وبا سے متاثرہ ایک ہزار 31 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ ہسپتالوں کی انتہائی نگہداشت یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔

خیال رہے کہ اب تک ملک میں 50 ملین 862 ہزار 245 کورونا تشخیصی ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .