13 اپریل، 2022، 7:21 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84715574
T T
0 Persons

لیبلز

لندن میں ایرانی سفارت خانے نے گارڈین کی رپورٹ کی تردید کی

تہران، ارنا- لندن میں قائم ایرانی سفارتخانے نے ایک ٹوئٹر پیغام میں گارڈین اخبار کی رپورٹ کی تردید کی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، لندن میں ایرانی سفارت خانے نے گارڈین اخبار کی رپورٹ کو روس کی جانب سے مبینہ طور پر ایران کی جانب سے عراق سے اسمگل کیے گئے ہتھیاروں کے استعمال کی تردید کرتے ہوئے اس رپورٹ کو غیر پیشہ وارانہ اور بے بنیاد قرار دیا۔

لندن میں ایرانی سفارت خانے نے ایک ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ گارڈین کی منگل کی رپورٹ جس کا عنوان "روس کی جانب سے ایران کی جانب سے عراق سے یوکرین کے خلاف اسمگل کیے گئے ہتھیاروں کا استعمال" ہے، کو بے بنیاد، من گھرٹ اور جھوٹ قرار دے دیا۔

ایرانی سفارت خانے نے مزید  کہا کہ یوکرین کی حالیہ تبدیلوں اور مشرق وسطی کی تبدیلیوں کے درمیان تعلق قائم کرنے کی کوشش اور ایران کا نام لینا؛ ایک غیر پیشہ ورانہ اور ناقابل قبول فعل ہے اور اس اخبار کے قارئین کی ایک طرح کی بے عزتی بھی ہے۔

ایرانی سفارت خانے نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ گارڈین کی سچائی کی اشاعت کی توقع ہے، لیکن منگل کا مضمون اس نقطہ نظر سے متصادم ہے۔ ہم اس معاملے کے خلاف اپنے احتجاج کا اظہار کرتے ہیں اور اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .