3 اپریل، 2022، 11:18 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84703444
T T
0 Persons

لیبلز

روس اور یوکرین کے صدور کے درمیان ملاقات کا امکان

تہران، ارنا - یوکرین کے سینئر مذاکرات کار نے کہا ہے کہ یوکرین اور روس کے صدور کے درمیان ترکی میں ملاقات کا امکان ہے۔

یہ بات ڈیوڈ ارخامیا نے ہفتہ کے روز کہی۔

انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوغان نے جمعہ کو اپنے روسی اور یوکرائنی ہم منصبوں سے گفتگو کر کے مستقبل قریب میں ملاقات کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا۔

ارخامیا نے کہا کہ اس ملاقات کے وقت اور جگہ کا ابھی تک تعین نہیں کیا گیا ہے، لیکن امکان ہے کہ ولادیمیر  زیلنسکی اور ولادیمیر  پیوٹن کے درمیان ملاقات استنبول یا انقرہ میں ہو گی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان بات چیت گزشتہ منگل کو ترکی میں منعقد ہوئی تھی، جس کو یوکرین کے مذاکرات کار میخائیلو پودولیاک نے مثبت قرار دیا۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بھی کہا کہ ماسکو گزشتہ منگل کے مذاکرات میں پیش کی گئی تجاویز کا جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے بارہا روسی صدر پیوٹن سے براہ راست ملاقات کی اپیل کی ہے۔

زیلنسکی نے 22 مارچ کو ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہاکہ جنگ کے خاتمے کے مقصد کیلیے روسی پوزیشن کے سمجھنے کو پیوٹن کے ساتھ ملاقات ضروری ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .