ارنا نے خبر رساں ایجنسی سپوتنک کے حوالے سے کہا کہ روسی صدارتی دفتر 'کریملن' کے ترجمان دمتری پیسکوف نےکہا کہ ہم باہمی ذمہ داریوں کے تحت (دفاعی شعبے میں) پہلا اپنے اتحاد کے فریم ورک اور دوسرا اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم کے فریم ورک میں متحد ہیں اور قدرتی طور پر اس معاہدے کے کسی رکن خاص طور پر ہمارے قریبی اتحادی کے خلاف حملے کو روس پر حملہ کرنے کے مترادف سمجھا جاتا ہے۔
انہوں نے پیسکوف نے مزید کہا کہ لہذا، روس اور بیلاروس کی طرف سے ایک دوسرے کے لیے باہمی تعاون ہے۔ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس میں کوئی شک نہیں ہے۔
روس نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کو استنبول میں روسی اور یوکرائنی وفود کے درمیان مذاکرات کے بعد وہ شمالی یوکرین میں اپنی فوجی کارروائیوں کو نمایاں طور پر کم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ