2 اپریل، 2022، 9:22 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84702685
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کا یمن میں جنگ بندی کی اقوام متحدہ کی حکمت عملی کا خیر مقدم

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے یمنی امور کی دو ماہ کے لیے فوجی کارروائیوں کو روکنے اور خوراک اور ایندھن لے جانے والے بحری جہازوں کے داخلے کے ساتھ ساتھ صنعا ایئرپورٹ کو جزوی طور پر دوبارہ کھولنے کی حکمت عملی کا خیرمقدم کیا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان "سعید خطیب زادہ" نے ہفتے کی صبح کو ایک پیغام میں اس مید کا اظہار کرلیا کہ یہ اقدام یمن کے بحران کا سیاسی حل تلاش کرنے کے لیے محاصرے کے مکمل خاتمے اور مستقل جنگ بندی کے قیام کا پیش خیمہ ہو سکے گا۔

انہوں نے یمن کے سیاسی اور انسانی حل کی حمایت میں ایران کے موقف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے موقع پر، انسانی مسائل کو ترجیح دیتے ہوئے، جنگ بندی کو جاری رکھتے ہوئے اور ایک قیدیوں اور نظربندوں کا مکمل تبادلہ سے ہم انسانی حالات میں بہتری دیکھیں گے۔

خطیب زادہ نے امید ظاہر کی کہ یہ  قدام بحران کے حل کے لیے سیاسی اقدام شروع کرنے کا پیش خیمہ بن سکے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .