28 مارچ، 2022، 7:13 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84698633
T T
0 Persons

لیبلز

انصار اللہ کا سعودی عرب سے جنگ بندی کے موقع سے فائدہ اٹھانے کا مطالبہ

تہران، ارنا -  یمن کی عوامی تحریک انصارالله کے سیکریٹری جنرل نے  سعودی اتحاد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمنی فوج کی تین روزہ یکطرفہ جنگ بندی کے موقع سے فائدہ اٹھائے۔

یہ بات العہد نیوز ویب سائٹ کے مطابق سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے پیر کے روز رمضان المبارک کے مقدس مہینے سے قبل یمنی علما اور رہنماؤں سے ملاقات کے دوران ایک ویڈیوئی پیغام میں کہی۔

الحوثی نے بتایا کہ یمن پر جارحیت اور معاشی محاصرہ کے خاتمے تک یمن کے خلاف جارح ممالک کے لیے ہمارے حملوں سے بچنے اور اس مصیبت سے نکلنے کا کوئی موقع نہیں ہے۔

انہوں نے یمن کی جانب سے یکطرفہ تین روزہ جنگ بندی کے موقع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جارج ممالک مذکورہ موقع کے ضائع ہونے کی صورت میں پشیمان ہوجائیں گے۔

فابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں یمنی فورسز نے سعودی عرب کی یمن پر جارحت اور بربریت کے جواب میں جدہ اوردارالحکومت ریاض کے چند بڑے مراکز کو میزائل کا نشانہ بنایا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .