26 مارچ، 2022، 9:35 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84696826
T T
1 Persons

لیبلز

استحکام کے قومی دن میں یمنیوں کے ملک گیر احتجاجی مظاہرے کا آغاز

تہران، ارنا - قومی یوم استحکام کے موقع پر یمنی عوام کا ملک گیر احتجاجی مظاہرے کا آج (ہفتہ) صبح اس ملک کے مختلف صوبوں میں شروع ہو گیا ہے۔

قومی یوم استحکام پر یمنی عوام کا ملک گیر مارچ آج (ہفتہ) صبح ملک کے مختلف صوبوں میں شروع ہو گیا ہے۔

ارنا نیوز ایجنسی نے المسیرہ ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی عوام نے آج کی صبح جارحوں کے مقابلے میں اپنی استقامت کے آٹھویں سال میں داخل ہونے کی مناسبت سے، ملک کے مختلف صوبوں میں ریلیاں نکال کر فوجی جارحیت کی مذمت کی اور جارحوں کے سامنے مزاحمت اور استحکام پر زوردیا۔

 اس رپورٹ کے مطابق، یمنی عوام نے اپنے ہاتھوں میں یمن کا پرچم اور انقلاب یمن کے سابق رہنما حسین بدرالدین اور موجودہ رہنما سید عبدالملک الحوثی کے تصویر کے بینر اٹھائے ہوئے تھے۔

یمنی رہنماؤں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کو یمن کے خلاف فوجی جارحیت کا ذمہ دار قراردیا اور جارح ممالک کو امریکی سازشوں پرعمل پیرا بتایا۔

یمنی عوام نے یمنی فوج اور رضاکار فورس کی میزائل و ڈرون یونٹوں سے جارح ممالک پر مزید ضربیں لگانے کی اپیل کی تاکہ یمن کا ظالمانہ محاصرہ ختم اور یمنی عوام کو مکمل فتح حاصل ہو۔

سعودی عرب امریکہ متحدہ عرب امارات اور بعض دیگرممالک کی مدد سے 26 مارچ 2015 سے یمن کے خلاف جارحانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری، بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے۔ 

جارح سعودی حکومت کی جانب سے یمن کے مکمل محاصرے کے باوجود، یمنی فوج اوررضاکار فورسز کی دفاعی طاقت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNA    URDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .