بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ یمنی مسلح افواج نے محاصرہ توڑنے کی دوسری کارروائی کے تیسرے مرحلے پر عمل درآمد کیا ہے جس میں جدہ میں آرامکو اور جیزان میں اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محاصرہ توڑنے کے دوسرے آپریشن کا تیسرا مرحلہ قدس 2 بیلسٹک اور پروں والے میزائلوں کی کھیپ کے ساتھ انجام دیا گیا اور اس آپریشن نے کامیابی کے ساتھ اپنے مقاصد حاصل کر لیے۔
سریع نے سعودی عرب کو یہ کہتے ہوئے متنبہ کیا کہ ہم نے محاصرہ توڑنے کی کارروائیوں کے لیے پہلے ہی اہداف کے بینک کے مطابق مرکوز حملے شروع کر دیے ہیں، خدا پر بھروسہ رکھتے ہوئے، ہم اہداف کے بینک کو وسعت دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔.
یہ یمنی مسلح افواج کی جانب سے آپریشن (دوسرے محاصرے کو توڑنے) کے نفاذ کے اعلان کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے، جس نے بیلسٹک اور پروں والے میزائلوں اور ڈرونز کے ساتھ سعودی گہرائی کو نشانہ بنایا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
تہران، ارنا - یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب کی اہم تنصیبات پر حملے کی تفصیلات کا اعلان کرتے ہوئے یمن کے خلاف مسلسل محاصرے اور جارحیت سے خبردار کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
-
یمنی فورسز کا جنوبی سعودی عرب پر ڈرون حملہ
تہران، ارنا – یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس ملک کے میزائل اور ڈرون یونٹ نے دو مرحلوں…
-
ایرانی نئے میزائل "خیبر شکن" کی خصوصیات کیا ہیں؟
تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کا جدید ترین میزائل "خیبر شکن" منفرد خصوصیات کا حامل ہے،…
-
آسمان ولایت 1400 مشق کے موقع پر؛
ہم نے بہت جدید اور ترقی یافتہ دفاعی نظام حاصل کیا ہے: سربراه پاسداران اسلامی انقلاب
تہران،ارنا- پاسداران اسلامی انقلاب کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے ٹیکنالوجی، کمانڈ اور عالمی انفارمیشن…
آپ کا تبصرہ