20 مارچ، 2022، 12:53 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84691449
T T
0 Persons

لیبلز

یمنی فورسز کا جنوبی سعودی عرب پر ڈرون حملہ

تہران، ارنا – یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس ملک کے میزائل اور ڈرون یونٹ نے دو مرحلوں میں وسطی، مغربی اور جنوب مغربی سعودی عرب میں کئی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بات بریگیڈئیر جنرل یحیی سریع نے اتوار کے روز سعودی عرب کے اندر یمنی فوج کی جوابی کارروائی کی تفصیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ یمنی مسلح افواج نے سعودی اور اماراتی اتحاد کی طرف سے یمنی عوام کے خلاف مسلسل حملوں اور وحشیانہ محاصرے کے قانونی جواب میں " یمن کے محاصرہ توڑنے کا آپریشن 2 " کے نام سے بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کیا۔
بیان کے مطابق، آپریشن کے پہلے مرحلے میں اس نے ریاض اور ینبو علاقہ (سعودی عرب کے مغرب) اور بعض دیگر علاقوں میں کروز اور بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون کے ساتھ دیگر علاقوں میں سعودی دشمن کی متعدد اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
جنرل سریع نے کہا کہ آپریشن کے پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد، یمنی مسلح افواج نے آپریشن کے دوسرے مرحلے کو انجام دیا، جس میں ابہا، خمیس مشیط، جیزان، سامطہ اور ظہران الجنوب جیسے علاقوں میں بیلسٹک اور کروز میزائلوں کی ایک سیریز کے ساتھ متعدد اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یمنی مسلح افواج یمن کے جابرانہ محاصرے کو شکست دینے کے لیے ایک منفرد بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس میں ایسے مقاصد شامل ہوں گے جن کے بارے میں مجرم دشمن سوچ بھی نہیں سکتا۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ اس فورس کے پاس سعودی عرب میں مکمل کوآرڈینیٹ کے ساتھ اہداف کا ایک بینک ہے، جن میں سے ہر ایک کو آپریشن اور حملوں کے ذریعے نشانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
انہوں نے جارحین کو یمن کا محاصرہ جاری رکھنے کے نتائج سے بھی خبردار کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .