26 مارچ، 2022، 12:05 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84695829
T T
0 Persons

لیبلز

یمنی فوج نے آرامکو کمپنی اور ریاض کے چند بڑے مراکز کو نشانہ بنایا

تہران، ارنا - یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کی یمن پر جارحت اور بربریت کے جواب میں جدہ اوردارالحکومت ریاض کے چند بڑے مراکز کو میزائل کا نشانہ بنایا۔

یحیی سریع نے کہا کہ جمعہ کی رات یمنی فوج نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں آرامکو کمپنی اور چند اہم مراکز کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج یمن کے محاصرے کو شکست دینے کا تیسرا آپریشن ملک کے محاصرے کے تسلسل کے جواب میں کیا گیا۔

 انہوں نے بتایا کہ آج کی کارروائی کے دوران، جدہ میں آرامکو اور ریاض میں کئی اہم مراکز کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے جنوب مغربی صوبے ظہران میں سعودی نیشنل واٹر کمپنی کے آبی ذخائر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے استعفی اور مفرور صدر"عبدربہ منصور ہادی" کو وطن واپس لانے کے بہانے میں امریکہ کی مدد سے متعدد مغربی اور عرب ممالک کے اتحاد کے فریم ورک کے اندر اپریل 2015ء سے یمن کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

جس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ یمنی عوام مارے گئے ہیں اور اقوام متحدہ کے مطابق، اس ملک میں قحط دنیا کی سب سے بڑی انسانی تباہی بن چکا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .