لبنان کے جنوبی محاذ پر قابض فوج کے ایک کمانڈر نے بتایا کہ قابض افواج کو بہت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے اور فوج کے پاس موجود جدید ساز و سامان بھی اس صورت حال کو حل کرنے میں مددگار نہیں ہے۔
قابض فوج کی 7ویں بٹالین کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل علاد تسوری نے صہیونی میڈیا معاریو سے بات چیت میں لبنان جنگ میں اسرائیلی فوج کو درپیش چیلنجوں اور رکاوٹوں کا انکشاف کیا اور انہیں اسرائیلی فوج کی لبنان میں پیش رفت نہ ہونے کی وجہ قرار دیا۔
بٹالین کمانڈر نے معاریو کو بتایا کہ ان کی کمان میں فوجی سردیوں کے مشکل حالات سے پریشان ہیں کیونکہ خراب موسمی حالات فوج کی پیش قدمی کو روکتے ہیں۔
اس سینیئر صہیونی کمانڈر کا کہنا تھا کہ ہمارے سپاہی متولا قصبے سے جنوبی لبنان کے وادی الحولہ کی طرف داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ناموافق جغرافیائی اور ماحولیاتی حالات نے اس کام کو مشکل بنا دیا ہے اور ساتھ ہی ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں کے کیچڑ یا پھسلن میں پھنسنے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔
کرنل تسوری نے اعتراف کیا کہ زیادہ مزاحمت کے باوجود بھی مرکاوا ٹینک کیچڑ میں پھنس جاتے ہیں یا پھسل جاتے ہیں یا الٹ جاتے ہیں، اس لیے ہم آگے بڑھنے سے پہلے راستے کو اچھی طرح چیک کرتے ہیں، اور یہ ایک بڑا درد سر بن گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ