29 مارچ، 2022، 11:14 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84699740
T T
0 Persons

لیبلز

یمنی فوج نے امریکی جاسوس ڈرون کو مار گرایا

تہران، ارنا- یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی جدید جاسوس ڈرون  "سکین ایگل" کو الوادی علاقے کی فضائی حدود میں مارگرا کر تباہ کردیا گیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، بریگیڈیئر جنرل "یحیی سریع" نے چند منٹ قبل ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ یمنی فوج کے فضائی دفاع نے منگل کے روز کے سہ پہر کو الوادی کے علاقے کی فضائی حدود میں دشمنانہ کارروائیاں کرتے ہوئے امریکی ساختہ جاسوس ڈرون (سکین ایگل) کو ایک مناسب ہتیھار سے مار گرایا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے 26  مارچ 2015 کو امریکہ کی مدد اور گرین لائٹ سے متحدہ عرب امارات سمیت کئی عرب ممالک کے اتحاد کی صورت میں غریب ترین عرب ملک یمن کے خلاف بڑے پیمانے پر جارحیت کا آغاز کیا تا کہ وہ معزول صدر "عبد المنصور" ہادی کی واپسی کا بہانہ، اپنے اقتدار، مقاصد اور سیاسی عزائم کو پورا کرنے پر عملی جامہ پہنائے۔

اقوام متحدہ کے اداروں بشمول عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف نے بارہا خبردار کیا ہے کہ یمن کے عوام کو مسلسل قحط اور انسانی تباہی کا سامنا ہے جس کی پچھلی صدی میں مثال نہیں ملتی۔

باوجود اس کے کہ اس ہمہ گیر جارحیت کے آغاز سے سات سال گزر چکے ہیں، لیکن یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے اپنی قوم کا دفاع کرتے ہوئے، جارح اتحاد اور اس کے اتحادیوں کو شدید ضربیں لگانے میں کامیاب ہو گئے ہیں، اور سعودی اور اماراتی جارحوں کو گہرا نشانہ بنایا ہے۔ اور مکمل محاصرے کے باوجود ملکی طاقت پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنے ہتھیاروں کی صلاحیتوں خاص طور پر میزائل اور ڈرون کو توسیع دی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .