30 مارچ، 2022، 9:42 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84700728
T T
0 Persons

لیبلز

سعودی عرب اتحاد کا صعدہ کیخلاف آرٹلری اٹیک

تہران، ارنا- سعودی جارح اتحاد کی جانب سے یمن پر فوجی حملے روکنے کے دعوے کے چند گھنٹے بعد، آج شام اس اتحاد نے شمالی یمنی صوبے صعدہ کو آرٹلری اٹیک کا نشانہ بنایا۔

انصاراللہ نیوز ایجنسی کے مطابق، صوبہ صعدہ کے سرحدی شہر شدا پر سعودی اتحاد کے آرٹلری اٹیک میں پانچ یمنی شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

یمن کے ایک سیکورٹی ذریعے نے کہا کہ جارح اتحاد نے سرحدی شہر شدا کے آبادی والے علاقوں کو مارٹر اور آرٹلری اٹیک سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 5 باشندے زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

سیکورٹی ذرائع نے زور دے کر کہا کہ یہ جرائم یمن میں قیام امن کی کوششوں کی حمایت کے سعودی اتحاد کے دعووں کی جھوٹی بات کو ظاہر کرتے ہیں۔

یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے جب سعودی اتحاد کا دعوی ہے کہ یمن میں جنگ بندی بدھ کی صبح 6 بجے سے نافذ العمل ہو گئی ہے۔

 تحریک انصار اللہ کے ایک سینئر رکن "محمد البخیتی" نے سعودی اتحاد کے اس دعوے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ یمن کا محاصرہ ختم ہونے تک سعودی اتحاد کی طرف سے جنگ بندی کا اعلان کوئی معنی نہیں رکھتا۔

تحریک انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن محمد البخیتی نے کہا کہ یمن کا محاصرہ ختم ہونے تک تحریک کی فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

البخیتی کا خیال ہے کہ سعودی اتحاد کو یمن کا محاصرہ اسی وقت ختم کرنا ہوگا جب سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی معطل کی جائے گی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .