24 مارچ، 2022، 9:46 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84695108
T T
0 Persons

لیبلز

جوہری معاہدے سے متعلق مسائل پر ویانا میں ایران اور روس کا تبادلہ خیال

لندن،  ارنا - ایران اور روس کے نمائندوں نے جمعرات کو ویانا میں ملاقات کر کے جوہری معاہدے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے مستقل مندوب اور ویانا مذاکراتی ٹیم کے سنئیر مذاکرات کار  'میخائیل اولیانوف نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ آج ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں ایران کے مستقل نمائندے کے ساتھ ملاقات کر کے جوہری معاہدے سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

ویانا مذاکرات جس کا مقصد پابندیاں ہٹانا ہے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کی تجویز پر 11 مارچ کو وقفے میں داخل ہوئے اور مذاکرات کار سیاسی مشاورت کے لیے دارالحکومتوں میں واپس چلے گئے۔

مذاکرات میں شریک ممالک کی بھاری اکثریت چاہتے ہیں کہ بات چیت زیادہ تیزی سے ختم ہوئے لیکن حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے چند باقی اہم اور کلیدی معاملات پر امریکی سیاسی فیصلوں کا انتظار کر رہے ہیں۔

حسین امیر عبداللہیان نے گزشتہ ہفتے ایک تقریر میں کہا کہ ہمارے پاس آنے والے مذاکرات میں چار مسائل ہماری ریڈلائنز ہیں جو گزشتہ تین ہفتوں میں چار مسائل میں سے دو تقریباً حل ہو چکے ہیں اور ایک معاہدے پر پہنچ چکے ہیں، لیکن اقتصادی ضمانتوں سمیت دو مسائل باقی ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .