ویانا مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے/ ابھی بھی مسائل باقی ہیں

نیویارک ، ارنا - وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے ویانا مذاکرات میں پیش رفت کی ہے لیکن مسائل ابھی بھی باقی ہیں اور یہ واضح نہیں ہے کہ مسائل کب حل ہوجائیں گے۔

یہ بات جیک سلیوان جنہوں نے برسلز کے دورےکے دوران امریکی صدر جو بائیڈن کے ہمراہ ہیں،  صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے گزشتہ چند ہفتوں میں پیش رفت کی ہےمگر ابھی بھی مسائل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ  کیا یہ مسائل حل ہو جائیں گے یا نہیں، لیکن اتحادی ایران کے جوہری پروگرام پر دوبارہ پابندیاں لگانے کے لیے سفارت کاری کا استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سلیوان نے کہا کہ ہم جوہری معاہدے پر دستخط کرنے یا دستخط نہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ کسی بھی صورت میں، امریکی صدر جو بائیڈن نے عہد کیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔ یہ ایک پختہ عزم ہے اور چاہے ہم اسے حاصل کریں یا نہ کریں، ہم اس عزم پر قائم رہیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .