اسپیکر قالیباف کراکاس کے دورے پر، وینزویلا کے صدر سے ملاقات

تہران/ ارنا- پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے اپنے دورہ کراکاس کے موقع پر وینزویلا کے صدر سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس موقع پر اسپیکر قالیباف اور صدر مادورو نے ایران اور وینزویلا کے تعلقات پر روشنی ڈالی اور تعاون میں فروغ پر زور دیا۔

یہ ملاقات مقامی وقت کے مطابق پیر کی شام کو انجام پائی۔

قابل ذکر ہے کہ محمد باقر قالیباف اپنے دورہ جنوبی امریکہ کے موقع پر برکس تنظیم کے پارلیمانی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

اس دورے میں ایران کی پارلیمنٹ کے کئی ارکان اور ایران- برازیل پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے سربراہ ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کے ساتھ ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .