رپورٹ کے مطابق، اس دوران 440 زخمی فلسطینیوں کو بھی طبی مراکز اور فیلڈ ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک جرائم پیشہ صیہونی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 54 ہزار 607 تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب ڈاکٹرز وداؤٹ بارڈرز کے نائب سربراہ فادی المدہون نے بتایا ہے کہ غزہ کی صورتحال انتہائی پیچیدہ ہوچکی ہے اور اگر ناصر ہسپتال کی سرگرمیاں بند ہوئیں، تو غزہ کے جنوبی علاقوں میں زخمیوں کو بہت ہی بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑ جائے گا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی دنیا کے تمام ممالک سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خاتمے کے لیے عملی اور فوری اقدام کی اپیل کی ہے۔
اس تنظیم نے بتایا ہے کہ اتوار کی رات صیہونی فوجیوں نے بھوک سے پریشان فلسطینیوں کو جو غذا کی تقسیم کے مراکز کے قریب اکٹھا ہوئے تھے اندھادھند فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس واقعے کی فوری اور علیحدہ تحقیق کا مطالبہ کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ