26 مئی، 2025، 3:16 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85844343
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستانی وزیراعظم تہران پہنچ گئے

26 مئی، 2025، 3:16 PM
News ID: 85844343
پاکستانی وزیراعظم تہران پہنچ گئے

تہران- ارنا- پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف چند منٹ قبل ایران کے اعلیٰ حکام سے ملاقات اور بات چیت کے لیے تہران پہنچ گئے۔

ارنا کے سیاسی نامہ نگار کے مطابق، پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج پیر 26 مئی 2025 کو مسعود پزشکیان کی دعوت پر تہران کے مہر آباد ہوائی اڈے پر پہنچ گئے جہاں دو طرفہ تعاون، علاقائی اور بین الاقوامی امور کے بارے میں ایران کے اعلیٰ حکام سے ملاقات اور بات چیت کریں گے۔

ارنا کے مطابق گزشتہ ایک سال میں پاکستانی وزیر اعظم کا تہران کا یہ دوسرا سرکاری دورہ ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم کا 4 ممالک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ اتوار سے شروع ہوا ہے اور جمعہ تک جاری رہے گا۔ ان دوروں سے اسلام آباد کا مقصد اتحاد اور عالمی سطح پر اپنے علاقائی بیانیے کو مستحکم کرنا ہے۔

اس سفر سے قبل محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں IRNA کے نامہ نگار کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ میرے تہران کے سفر کا بنیادی مقصد پاک ہند کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران ایران کے پرامن موقف کو سراہنا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .