رہبر انقلاب اسلامی ایران: اس خطے میں صرف ایک پراکسی ہے اور وہ کرپٹ صیہونی حکومت ہے

تہران - IRNA - رہبر انقلاب اسلامی ایران نے کہا ہے کہ اس خطے میں صرف ایک پراکسی فورس ہے اور وہ کرپٹ صیہونی حکومت ہے جو استعمار کے لیے کام کرتی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے عید الفطر کے خطبات میں سے اہم ترین موضوعات درج ذیل ہیں:

غزہ، لبنان اور فلسطین میں ظلم و ستم نے ماہ رمضان میں لوگوں کو افسردہ کر دیا۔

اس خطے میں صرف ایک پراکسی فورس ہے، اور وہ ہے کرپٹ صیہونی حکومت، جو استعمار کے لیے کام کرتی ہے۔

اس مجرم گروہ (صیہونی حکومت) کا فلسطین سے خاتمہ ضروری ہے اور خدا نے چاہا تو اس کا قلع قمع ہو جائے گا۔

شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ صیہونیوں میں ایک عام عمل ہے، اور اسے امریکی اور مغربی حکومتوں کی حمایت حاصل ہے۔

ہم اپنے موقف پر قائم ہیں۔ وہ دھمکی دیتے ہیں، اگر امریکہ اور صیہونی حکومت کی جانب سے کسی ایسی حرکت کا ارتکاب کیا گیا تو ان کو یقیناً بھرپور جواب دیا جائے گا اور ایرانی قوم فتنہ پرستوں کو اسی طرح منہ توڑ جواب دے گی جس طرح وہ آج تک دیتے آئے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .