صیہونی جنگی طیاروں نے آج دمشق کے علاقے مشروع دمر میں ایک رہائشی عمارت پر بمباری کی۔
صیہونی ٹیلی ویژن چینل 12 نے بھی دعویٰ کیا کہ شام میں جن اہداف پر حملہ کیا گیا ان کا تعلق اسلامی جہاد تحریک سے تھا۔
ٹی وی چینل نے بتایا کہ صیہونی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شام میں اسلامی جہاد کی شاخ کی ایک اہم شخصیت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
صیہونی آرمی ریڈیو نے ایک سیکورٹی ذریعہ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ گولان کے بفر زون میں (صیہونی) فوج کے خلاف حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے متعدد عناصر دمشق میں اسلامی جہاد کے ہیڈکوارٹر میں موجود تھے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ صیہونی فضائیہ نے دمشق میں اسلامی جہاد تحریک کے ایک ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا۔
صیہونی وزیر دفاع یسرائیل کاٹس نے بھی دعویٰ کیا کہ فضائی فوج نے دمشق پر حملہ کیا ہے اور ہم شام کو کبھی بھی اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں بننے دیں گے
بعض شامی ذرائع نے اس حملے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع دی ہے۔
آپ کا تبصرہ