ایرانی نیشنل اسمبلی کے اسپیکر: ہم امریکہ کے کسی خط کا انتظار نہیں کر رہے

تہران (ارنا) ایران کی نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے کسی خط کا انتظار نہیں کر رہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ایران کو مضبوط بنانا ہی پابندیوں کو بے اثر کرنے اور انکے خاتمے کا حل ہے۔

 ایران کی نیشنل اسمبلی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے آج بروز اتوار اسمبلی ممبران سے اپنی تقریر میں کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی ایران اور ولی امر مسلمین جہان نے ملکی مسائل کے حل کے لیے جو ضروری اور جامع حکمت عمل بیان کی، انکے دانشمندانہ احکامات کو عملی جامہ پہنانا اور ایران کے دیگر اداروں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

ایران امریکہ مذاکرات کے بارے میں نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نے کہا کہ دوسرے ممالک کے ساتھ امریکی صدر کے رویے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بیانات محض ایک دھوکہ اور ایران کی طاقت کم کرنے کے مقصد کے لیے ہے جس کے تحت امریکی صدر نے امریکا کی پالیسی دستاویز میں دستخط کیے ہیں۔

قالیباف نے تاکید کی کہ یہ واضح ہے کہ دھمکیوں اور نئی ​​پابندیاں عائد کرنے کے حکم کے ساتھ مذاکرات، نہ ہی پابندیوں کے خاتمے کا باعث بنیں گے اور نہ کسی نتیجے تک پہنچ سکیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے کسی خط کا انتظار نہیں کر رہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دے کر ہم اس مقام پر پہنچ سکتے ہیں جہاں دشمن کے پاس JCPOA میں باقی ممالک کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کی صورت میں پابندیاں ہٹانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

قالیباف نے کہا کہ ایران کو مضبوط بنانا ہی پابندیوں کو بے اثر کرنے اور انکے خاتمے کا حل ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .