ارنا نے یمن کے المسیرہ نیوز چینل کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ انصاراللہ نے اپنے بیان میں غرب اردن اور جنین میں فلسطینیوں کے قتل، گرفتاری اور ان کی جبری بے دخلی کی کوشش اور ان کے گھروں کی مسماری پر مشتمل صیہونی فوجیوں کی جارحیتوں کی مذمت کی ہے۔
انصاراللہ یمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم جنوبی لبان میں بھی صیہونی دشمن کی جارحیتوں کو بین الاقوامی ثالثین کی نگاہوں کے سامنے جنگ بندی کی کھلی ورزی سمجھتے ہیں اور ان کی مذمت کرتے ہیں۔
انصاراللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم صیہونی دشمن کے ان اہداف کے تحت جنہیں وہ طاقت کے استعمال سے حاصل کرنے میں ناکام رہا، غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے امریکی حکومت کے موقف کی مذمت کرتے ہیں ۔
انصاراللہ یمن نے کہا ہے کہ ہم امریکی حمایت کو لبنان اور غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کےجارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی جاری رہنے کا اصلی سمجھتے ہیں۔
انصاراللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم صیہونی دشمن کی جارحیتوں اور معاہدوں کی خلاف ورزی کے مقابلے کو فلسطین اور لبنان کے استقامتی محاذ کا قانونی اور مقدس حق سمجھتے ہیں۔
انصاراللہ یمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جاری رہنا اورغرب اردن میں اس کی جارحیت میں شدت در اصل غزہ اور لبنان میں استقامتی محاذ کی عظیم فتح کو چھپانے کی آشکار کوشش ہے۔
آپ کا تبصرہ