ایرانی وزارت خارجہ: فلسطینی باشندوں کو سیاسی دھمکیوں کے ذریعے ان کے وطن سے بے دخل نہیں کیا جا سکتا

تہران (ارنا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کے لوگوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کیے جانے کے دعوے کے جواب میں، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ "قابضین کی حالیہ 15 ماہ کی نسل کشی فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے اکھاڑ پھینکنے میں ناکام رہی ہے۔ سیاسی دھمکیاں اور آبادیاتی جغرافیہ میں ہیرا پھیری فلسطینیوں کو ہجرت پر مجبور نہیں کر سکتی۔

IRNA فارن پالیسی گروپ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے آج (منگل28 جنوری)سوشل نیٹ ورک ایکس پر غزہ سے فلسطینی باشندوں کے انخلاء کے بارے میں نئے امریکی صدر کے متنازعہ دعووں کے جواب میں لکھا کہ غزہ کی نسلی تطہیر، فلسطین کے لیے "نوآبادیاتی فنا" کے منصوبے کا حصہ ہے، جسے ایک عرصے سے مہلک امریکی ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ساتھ ساتھ  امریکہ کی مالی، سیاسی اور انٹیلی جنس سپورٹ حاصل ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ قابضین کی طرف سے حالیہ 15 ماہ کی نسل کشی فلسطینیوں کو ان کے وطن سے اکھاڑ پھینکنے میں ناکام رہی ہے۔ سیاسی دھمکیاں اور آبادیاتی جغرافیہ میں ہیرا پھیری فلسطینیوں کو ہجرت پر مجبور نہیں کر سکتی۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ فلسطین اور غزہ ان کا آبائی وطن ہے، بقائی نے  کہا کہ فلسطینیوں نے حق خود ارادیت، قبضے سے آزادی اور قابضین کے خلاف لڑنے کی بہت بھاری قیمت ادا کی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .