شہباز شریف نے منگل کے روز اسلام آباد میں کابینہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران، پاکستان کے میزائل پروگراموں کے خلاف واشنگٹن کی پابندیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوہری اور میزائل پروگرام کے اصل مالک صرف پاکستانی ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے اسٹریٹجک منصوبوں کی بنیادی نوعیت کسی بھی بیرونی خطرات کے خلاف اپنا دفاع ہے، اس لیے اس سلسلے میں امریکی پابندیوں کا کوئی جواز نہیں ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کی تجرمان نے بھی واضح طور پر کہا ہے کہ امریکی موقف اور پابندیوں کا پاکستان کے دفاعی اور میزائل فیصلوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
پاکستان نے سن 1998 میں ہندوستان کے ایٹمی تجربے کے جواب میں ایٹمی تجربہ کیا۔ اسلام آباد کے پاس درجنوں ایٹمی اور بیلسٹک میزائل ہیں۔
آپ کا تبصرہ