اگرچہ صیہونی دہشت گرد حکومت نے اس سے پہلے شام میں دہشت گردوں اور باغیوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلق سے انکار کیا تھا لیکن آخر کار تل ابیب نے اس تعلق کا اعتراف کر لیا۔
بیت المقدس پر قابض صیہونی حکومت کے وزیر جنگ اسرائیل کاٹز نے پیر کی شام اعتراف کیا کہ تحریر الشام باغیوں کے ہاتھوں شام میں بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے پیچھے تل ابیب کا ہاتھ تھا۔
کاٹز نے کہا کہ "ہم نے حماس کو شکست دی، ہم نے حزب اللہ کو شکست دی، ہم نے اسد حکومت کا تختہ الٹا، ہم حوثیوں پر بھی حملہ کریں گے اور ان کے رہنماؤں کو قتل کریں گے، جیسا کہ ہم نے السنوار، ھنیہ اور نصراللہ کے ساتھ کیا"۔
آپ کا تبصرہ