جمعے کے روز یورپی ممالک کے ساتھ ایران کے مذاکرات بصیرت، احترام اور مناسب حکمت عملی پر مبنی ہوں گے

تہران - ارنا - ایرانی حکومتی ترجمان نے جمعہ کو جنیوا میں 3 یورپی ممالک فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے ساتھ ایران کے نائب وزرائے خارجہ کی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مذاکرات رہبر انقلاب اسلامی کی تاکید کے مطابق، بصیرت، احترام اور مناسب حکمت عملی کے بنیادی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جائیں گے۔

ایرانی حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایران کے نائب وزرائے خارجہ کی ملاقات 3 یورپی ممالک فرانس، جرمنی اور انگلینڈ کے ساتھ ہوگی۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ ملاقات جمعہ کے روز جنیوا میں کی جائے گی جس میں رہبر انقلاب اسلامی کی تاکید کے مطابق، بصیرت، احترام اور مناسب حکمت عملی کے بنیادی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مذاکرات کا محور دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل بشمول غزہ اور لبنان کی صورتحال  کا جائزہ ہیں۔

مہاجرانی نے غزہ اور لبنان میں امن قائم ہونے اور نسل کشی کے خاتمے کی بھی امید ظاہر کی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .