وزارت دفاع سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیر زادہ نے اتوار کی سہ پہر شام کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری میجر جنرل کفا ملحم سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھنے کے حوالے سے مختلف شعبوں بالخصوص دفاع اور سلامتی کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
ایران کے وزیر دفاع نے مزاحمتی محور، شام کی حکومت اور عوام کے لیے ایران کی اسٹریٹیجک حمایت جاری رکھنے پر تاکید کی۔
شام کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے مزاحمت کی حمایت کے لیے رہبر انقلاب اسلامی ایران کا شکریہ ادا کیا اور اسے علاقے کے عوام کے لیے طاقت اور ہمت کا باعث قرار دیا۔
وزیر دفاع عزیز نصیر زادہ نے شام کے صدر بشار اسد سے بھی ملاقات کی جس میں خطے میں دفاعی اور سلامتی کے مسائل اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ایرانی وزیر دفاع نے زور دے کر کہا کہ اس سفر کے دوران، ہم سیاسی اور عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیں گے، خاص طور پر دفاع اور سلامتی کے میدان میں، یہ دیکھیں گے کہ انہیں کس طرح مضبوط اور مستحکم کیا جائے۔
امیر نصیر زادہ نے کہا کہ ایران اور شام کے تعلقات میں توسیع ہو رہی ہے اور ہم ان نازک حالات میں ایک دوسرے کا ساتھ دینگے۔
انہوں نے واضح کیا کہ رہبر انقلاب اسلامی کے بقول، ہم شام کی حمایت کے لیے تیار ہیں جو ہمارا دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ہے اور ہم باہمی تعاون کی توسیع کے لیے مختلف پہلوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ