ایروانی کا UNRWA سے اظہار تشکر، صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ میں نسل کشی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے

نیویارک -ارنا- اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے مشرق وسطی میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ریلیف اینڈ ورک ایجنسی (UNRWA) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت فلسطینی عوام کے خلاف جان بوجھ کر بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہے، جہاں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور فلسطینیوں کے لیے ناقابل برداشت صورتحال پیدا کردی ہے۔

 ایروانی، جو UNRWA کی رپورٹ سننے کے لیے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں موجود تھے، نے اپنی تقریر میں کہا کہ صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ کے مسلسل محاصرے اور نسل کشی  نے خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں شہریوں کو فوری خطرے سے دوچار کیا ہوا ہے اور یہ کارروائیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

اقوام متحدہ میں ایران کے  مستقل مندوب نے  UNRWA کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت فلسطینی عوام کے خلاف جان بوجھ کر بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہے، جہاں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور فلسطینیوں کے لیے ناقابل برداشت صورتحال پیدا کردی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .