24 اکتوبر، 2024، 4:53 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85638265
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ کے اسکول پر حملے میں 18 شہید/ شہداء کی تعداد 42 ہزار 847 ہو گئی

تہران(IRNA) صیہونی حکومت نے ایک نئے جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے غزہ پٹی کے وسط میں واقع نصیرات کیمپ کے ایک اسکول پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 18 فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطین کی خبر رساں ایجنسی "سما" کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق، آج صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ پٹی کے مرکز میں واقع النصرات کیمپ کے الشہداء اسکول پر بمباری کی ہے۔

اسکول پر کیے جانے والے اس حملے میں، جہاں متعدد فلسطینی پناہ گزینوں نے پناہ لےرکھی تھ، کم از کم 18 افراد شہید اور 42 زخمی ہوگئے۔

ادھر میڈیکل ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صبح سے غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اب تک 29 افراد شہید ہوچکے ہیں۔

فلسطینی میڈیا نے غزہ کی پٹی کے شمال میں تل الزعتر میں العودہ اسپتال کو نشانہ بنانے کی بھی اطلاع دی۔

دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  قتل عام کے چار واقعات کا ارتکاب کیا ہے جس کے نتیجے میں 55 فلسطینی شہید اور 132 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق غزہ پر گزشتہ 384 دن جاری صیہونی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 42,847 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 1 لاکھ 544 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .