ایران کے صدر نے الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ خطے میں اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات نسل کشی ہیں اور بدقسمتی سے یورپی اور امریکی ممالک ان جرائم کا دفاع کرتے رہتے ہیں۔
پزشکیان نے کہا کہ اسرائیل اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا اور تحریک حماس کو تباہ کرنے میں بھی ناکام رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل جو واحد ہدف حاصل کرسکا وہ شہروں کو مکمل طور پر تباہ کرنا اور انسانی امداد کو ان تک پہنچنے سے روکنا ہے۔
ایران کے صدر نے تاکید کی کہ اسلامی ممالک کو اسرائیل کو مربوط جواب دینا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ " تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے قتل کے بدلے کے لیے وقت کا تعین ہم کریں گے اور اسرائیل جو چاہے وہ نہیں کر سکتا۔"
پزشکیان نے واضح کیا کہ ہم کیسے جواب دیتے ہیں، جگہ اور وقت ایسے مسائل ہیں جن کا ہم اعلان نہیں کریں گے۔
ایران کے صدر نے تاکید کی کہ اگر ہم سب مل کر اپنی آواز بلند کریں تو اسرائیل کو اپنے اقدامات کو جاری رکھنے کی جرأت نہ ہو۔
آپ کا تبصرہ