21 ستمبر، 2024، 8:00 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85603057
T T
0 Persons

لیبلز

فلم " در آغوش درخت" آسکر میں ایرانی سنیما کی نمائندہ  بنی

تہران- ارنا- فلم "در آغوش درخت" کو آسکر اکیڈمی 2025 میں ایرانی سنیما کے نمائندے کے طور پر تین فلموں میں سے منتخب کیا گيا ہے۔

10 دن کے جائزے اور فلموں  کو دیکھنے کے بعد، سلیکشن کمیٹی نے بابک خواجہ پاشا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم "در آغوش درخت" کو آسکر 2025 کے لیے ایران کی نمائند فلم کے طور پر منتخب کیا۔

نرگس آبیار، شبنم مقدمی اور فریدون جیرانی، علی دہکردی، مرتضی رزاق کریمی، مہدی سجادہ چی، اکبر نبوی، بہروز شعیبی اور مجید زین العابدین کمیٹی کے 9 اراکین تھے جنہوں نے اس فلم کو ایران کی طرف سے آسکر میں بھیجے جانے کے لئے منتخب کیا۔

علیرضا دہقان کی ہدایت کاری میں بنائی گئی دستاویزی فلم "ایساتیس"، احمد بہرامی کی ہدایت کاری میں بنائی گئی فلم " شہر خاموش" اور بابک  خواجہ  پاشا کی ہدایت  کاری میں بنی  فلم "در آغوش درخت " کو اس کمیٹی میں جائزے کے لئے بھیجا گیا تھا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .