الحدث نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت نے ایران اور حزب اللہ کے جوابی حملوں کے خدشے کے پیش نظر جمعرات کے روز تل ابیب میں اپنے 4 حساس سیکورٹی اور انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز کو خالی کر دیا ہے۔
حماس کے رہنما شہید اسماعیل ھنیہ اور حزب اللہ کے سینئر کمانڈر شہید فواد شکر کے قتل پر ایران اور لبنان کے یقینی ردعمل کے خوف کی وجہ سے صیہونی حکومت کی بے چینی اور ذہنی انتشار میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
صہیونی ریڈیو نے اعتراف کیا ہے کہ شہید ھنیہ کے قتل کے بعد صیہونی اس قاتلانہ کارروائی کے جواب کے منتظر ہیں۔
آپ کا تبصرہ