اسلامی جہاد تحریک فلسطین نے ایک بیان میں کہا کہ ہم صیہونی حکومت کی داخلی سیکورٹی کے انتہا پسند وزیر ایتمار بنگویر کے اس حکومت کی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو گولی مارنے کے بارے میں بیان کی مذمت کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بیانات صیہونی حکومت کے تمام ساتھیوں اور حامیوں اور اس حکومت کے جرائم کے خلاف خاموش رہنے والوں کے ماتھے پر داغ ہیں۔
بن گویر نے حال ہی میں کہا تھا کہ اس حکومت کی جیلوں میں قید فلسطینی مزامحت کاروں کو دوسرے قیدیوں کے مقابلے میں کم خوراک ملنی چاہیے۔
آپ کا تبصرہ