تہران (ارنا) صیہونی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی کابینہ میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں اور ایتامار بین گویر، نیتن یاہو کی فون کالز کا جواب نہیں دیتے، جبکہ اندرونی اختلافات کی وجہ سے بہت عرصے سے کابینہ کی کوئی میٹنگ بھی نہیں ہوئی ہے۔
تہران (ارنا) فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے صیہونی حکومت کے داخلی سیکورٹی کے وزیر ایتمار بن گویر کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کے سر میں گولی مارنے کے نئے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے اسرائیل کے حامیوں کی پر پیشانی پر داغ قرار دیا ہے۔