تل ابیب میں بنجمن نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف مظاہروں کا تسلسل

تہران (ارنا) صیہونی آبادکار ایک بار پھر تل ابیب کی سڑکوں پر نکل آئے اور صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف نعرے لگائے۔

 صیہونی ذرائع ابلاغ نے تل ابیب میں صیہونی آبادکاروں کے مظاہروں کی خبر دی ہے اور لکھا ہے کہ مظاہرین قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط نہ کرنے کے خلاف سڑکوں پر آگئے اور صیہونی وزیر اعظم کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین نے جنگی جنون میں مبتلا وحشی صیہونی حکومت اور اس کی انتہا پسند کابینہ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

اس سے قبل عسقلان میں بھی صیہونی آباد کاروں نے صیہونی وزیر اعظم کے خلاف احتجاج کیا تھا اور قیدیوں کی رہائی کے لیے فلسطینی مزاحمت کے ساتھ معاہدے کا مطالبہ کیا تھا۔

اسی طرح مظاہرین نے منگل کے روز مقبوضہ بیت المقدس، ھرتزلیا اور تل ابیب کی مرکزی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کر کے اجتجاج کیا تھا۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .