ارنا کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی شب اسلام آباد میں قومی یکجہتی کونسل کی کوششوں کے تحت آزادی پاکستان و یوم القدس سیمینار کا انعقاد دانشوروں، مذہبی شخصیات اور میڈیا ایکٹیوسٹ کی موجودگی میں ہوا۔
اس سیمینار کا مقصد عالمی یوم قدس کی اہمیت کو اجاگر کرنا، غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم اور عالم اسلام کے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے خاص طور پر فلسطین کے دفاع کے لیے اسلامی اتحاد کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر روشنی ڈالنا تھا۔
مقررین نے کہا بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول، خانہ کعبہ کے بعد عالم اسلام کا دوسرا مقدس حرم اور بے گھر فلسطینیوں کا وطن ہے جس پر غاصب صیہونی فوجوں نے قبضہ کر لیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ دنیا کے مسلمان فلسطینی قوم کی حمایت اور صیہونی حکومت بالخصوص خطے میں اس کے ساتھیوں کی مخالفت جاری رکھیں گے۔
حاضرین نے پورے پاکستان میں عالمی یوم القدس کے عظیم الشان جلوسوں اور حکومت سے اس دن کو سرکاری سطح پر منانے کا مطالبہ کیا۔
آپ کا تبصرہ