امریکہ صیہونی حکومت کے جرائم میں براہ راست شریک ہے، اسماعیل ھنیہ

تہران (ارنا) فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر صیہونی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی براہ راست حمایت اور شرکت کے بغیر صیہونی حکومت کی جارحیت، جرائم اور ظلم کی اس سطح پر کبھی نہ پہنچتے۔

ارنا کے مطابق، ھنیہ نے بدھ کے روز قدس ٹریبیون میں، جو کہ عالمی یوم قدس کے موقع پر ایک ویڈیو کانفرنس کی شکل میں منعقد ہو رہا ہے، مزاحمتی محور کے رہنماؤں اور شخصیات کی موجودگی میں کہا کہ مزاحمت نے جنگ کے تمام محوروں میں مقابلہ کرنا ہے کیونکہ فلسطین کی مجاہد اور صابر قوم امت اسلامیہ کے تمام دھاروں کی حمایت کی مستحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ طوفان الاقصیٰ نے امت اسلامیہ کو متحد کردیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت نے لبنان، فلسطین، عراق اور یمن کے میدانوں میں اس اتحاد کو جلا بخشی ہے۔

تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے کہا کہ ہم اپنے مطالبات، یعنی مستقل جنگ بندی، غزہ سے قابضین کا مکمل انخلاء، مہاجرین کی ان کے رہنے والے علاقوں میں واپسی اور غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرنا، پر قائم ہیں۔

ھنیہ نے مزید کہا کہ ہم دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے پر حملے اور IRGC قدس فورس کے متعدد کمانڈروں کو شہید کرنے کے جرم کی مذمت کرتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .