سید عباس عراقچی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے لکھا ہے کہ میرے عزیز بھائی، عمان کے محترم وزیر خارجہ بدرالبوسعیدی نے تہران کا مختصر سا دورہ کیا اور امریکہ کی جانب سے دی گئی تجویز کے کچھ نکات پیش کیے جن کا جواب اصولوں، قومی مفادات اور ایرانی عوام کے حقوق کی بنیاد پر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے بالواسطہ ایٹمی مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ اس وقت تک طے نہیں ہوئی ہے۔
ایران نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے برخلاف ایران کا موقف اور تہران کے مطالبات انتہائی شفاف اور واضح ہیں اور ایران میڈیا کے پروپیگینڈوں کے ذریعے نہیں، مذاکرات کی میز پر گفتگو کرتا ہے۔
آپ کا تبصرہ