قومی اصول اور مفادات کی بنیاد پر امریکہ کی تجویز کا جواب دیں گے: وزیر خارجہ عراقچی

تہران/ ارنا- وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے عمانی ہم منصب کے دورہ تہران اور ان کے ذریعے امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی تجویز کے بارے میں ایکس پوسٹ جاری کیا ہے۔

سید عباس عراقچی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے لکھا ہے کہ میرے عزیز بھائی، عمان کے محترم وزیر خارجہ بدرالبوسعیدی نے تہران کا مختصر سا دورہ کیا اور امریکہ کی جانب سے دی گئی تجویز کے کچھ نکات پیش کیے جن کا جواب اصولوں، قومی مفادات اور ایرانی عوام کے حقوق کی بنیاد پر دیا جائے گا۔

قومی اصول اور مفادات کی بنیاد پر امریکہ کی تجویز کا جواب دیں گے: وزیر خارجہ عراقچی

واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے بالواسطہ ایٹمی مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ اس وقت تک طے نہیں ہوئی ہے۔

ایران نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے برخلاف ایران کا موقف اور تہران کے مطالبات انتہائی شفاف اور واضح ہیں اور ایران میڈیا کے پروپیگینڈوں کے ذریعے نہیں، مذاکرات کی میز پر گفتگو کرتا ہے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .