انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائیل گروسی نے ہفتہ کی شام ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر بات کی۔
اس گفتگو میں فریقین نے جوہری مذاکرات کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال اور پابندیوں کے خاتمے کا جائزہ لیا اور ایران کے بارے میں ایجنسی کی نئی شائع شدہ رپورٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
عراقچی نے ایجنسی کے ساتھ ایران کے مسلسل تعاون، ایجنسی کی نگرانی میں ایران کی تمام ایٹمی سرگرمیاں حفاظتی معاہدے کے فریم ورک کے اندر انجام دینے اور جوہری سرگرمیوں اور مواد کے واضح حساب کا حوالہ دیتے ہوئے ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سے مطالبہ کیا کہ وہ حقائق کی صحیح عکاسی کریں تاکہ کسی کو ایران کے سیاسی اتحصال کا موقع نہ ملے۔
ایران کے وزیر خارجہ کہا کہ اگلے ہفتے منعقد ہونے والے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں سیاسی اقدام سے پرہیزکرتے ہوئے ایجنسی کے ساتھ ایران کے تعاون پر منصفانہ رائے دیں کیونکہ ایران یورپی فریقین کے کسی بھی نامناسب اقدام کا مناسب جواب دے گا اور اس کے نتائج اور اثرات کی ذمہ داری IAEA پر عائد ہوگی کیونکہ وہ اس پلیٹ فارم کو ایران کے خلاف سیاسی منصوبہ بندی کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ