صدر مملکت نے ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے کوچ اور کھلاڑیوں سے ٹیلی فون پر بات کی

تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ  ایران کے صدر نے  ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے کوچ اور کھلاڑیوں سے ٹیلی فون پر بات کرکے اچھے کھیل اور ایرانی قوم کو خوش کرنے کے لئے ان کی تعریف کی ہے۔

صدر سید ابراہیم رئیسی نے ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے کوچ امیر قلعہ نویی سے ٹیلی فونی گفتگو میں ، قومی ٹیم کی کامیابیوں پر خدا کا شکر ادا کیا اور ان کی اور کھلاڑیوں کی محنت و کوشش کی تعریف کرتے ہوئے یہ امید ظاہر کی ہے کہ ان مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ٹیم کی کامیابیاں چیمپیئن شپ تک جاری رہيں۔

اس ٹیلی فونی گفتگو میں ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے کوچ امیر قلعہ نویی نے صدر مملکت اور حکومت کی جانب سے قومی ٹیم کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی میں ٹیم کے ہر کھلاڑی نے جی جان سے محنت کی ہے ۔

اس ٹیلی فونی گفتگو میں ایران کے معروف فٹبال کھلاڑی مہدی طارمی نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ ایران کی فٹبال ٹیم کامیابیاں جاری رکھتے ہوئے قوم کو خوش کرتی رہے گي۔

واضح رہے ایشین فٹبال ٹورنامنٹ میں ایران کی ٹیم نے ہفتے کی شام ،  جاپان سے ایک میچ میں 1 کے مقابلے میں 2 گول سے جیت حاصل کی اور سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .