ارنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے سوشل میڈیا پر اپنے ذاتی صفحہ پر غزہ میں جنگ کے خاتمے اور صیہونی حکومت کی امریکی حمایت کو روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ وائٹ ہاؤس بخوبی جانتا ہے کہ غزہ میں جنگ اور نسل کشی کے خاتمے اور خطے میں موجودہ بحران کا حل سیاسی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو اپنی مجرمانہ سیاسی زندگی کے اختتام پر ہیں۔
آپ کا تبصرہ