وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے "یوم غزہ، مزاحمت کی علامت" کے موقع پر اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا: یوم غزہ، مزاحمت کی علامت کے موقع پر، ہم ان بے گناہ بچوں، خواتین اور انسانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہيں جو گزشتہ سولہ مہینوں سے غاصب صیہونی حکومت کی سامراجی تباہی کی سازش کا شکار ہوئے ہيں اور اسی طرح ہم صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ نسل کشی و قتل عام کے سامنے غزہ کے لوگوں کی افسانوی استقامت کو سلام کرتے ہيں۔
ترجمان وزارت خارجہ نے مزید کہا: استعماری اور نسل پرستی پر مبنی غاصبانہ قبضے کی زنجیروں سے رہائی اور حق خود ارادیت کے لیے مزاحمت اور جدوجہد بین الاقوامی قانون کے مطابق ایک انسانی اور قانونی حق ہے اور تسلسل کے ساتھ جنگي جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے والی غاصب صیہونی حکومت کو سزا نہ دیئے جانے کی روایت کو ختم کرنا، عالمی انسانی اور قانونی ذمہ داری ہے۔
آپ کا تبصرہ