یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ مظلوم فلسطینی عوام کے دفاع اور غزہ پٹی اور یمن پر حملوں کا جواب دینے کے لیے اللہ تعالی کی مدد سے یمنی مسلح افواج کے میزائل یونٹ فورسز نے بیلسٹک میزائل۔" ذوالفقار" کا استعمال کرتے ہوئے ایک مقبوضہ یافا (تل ابیب) میں اسرائیلی دشمن کی وزارت جنگ کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا: "خدا کے فضل سے، یہ میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے ہدف تک پہنچا اور دشمن کا دفاعی نظام اسے روکنے میں ناکام رہا۔"
یحیی سریع نے مزید کہا: "یمن کی مسلح افواج ایک بار پھر اس بات پر زور دیتی ہیں کہ وہ جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے دوران اسرائیلی دشمن کی طرف سے کسی بھی جارحیت اور فوجی کارروائی کا ر مقابلہ کرنے کے لیے غزہ میں فلسطینی مزاحمت کے ساتھ کھڑی رہے گی۔"
آپ کا تبصرہ