صدر مسعود پزشکیان نے اپنے ایک پیغام میں آج صبح تہران میں وزارت انصاف کی عمارت کے سامنے بزدلانہ اور غیر انسانی دہشت گردانہ کارروائی کے بعد حجج الاسلام علی رازینی اور محمد مقیسہ کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: "بلاشبہ عدالت عظمی کے ان محنتی اور تجربہ کار ججوں کی راہ جنہوں نے اپنی پوری زندگی قومی سلامتی کے خلاف مختلف جرائم کا مقابلہ کرنے اور قوم کے حقوق کے دفاع کے لیے وقف کر دی ہے، پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی اور ملک میں انصاف کی فراہمی کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔
دو ججوں کے قاتلوں اور ذمہ داروں کو فورا گرفتار کیا جائے ، صدر ایران کا حکم
18 جنوری، 2025، 8:48 PM
News ID:
85723392
تہران - ارنا - اعلی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے اپنے ایک پیغام میں سپریم کورٹ کے ممتاز ججوں حجج الاسلام علی رازینی اور محمد مقیسہ کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ: "سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ذمہ داروں کی شناخت اور مجرموں اور اس جرم کے ذمہ داروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔"
آپ کا تبصرہ