ارنا کے رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے علی القحوم نے کہا کہ ہم امریکیوں سے کہہ رہے ہیں کہ یمن کے خلاف اقدامات اور تحریکیں ناکام ہوں گی اور ہم اپنی پوری طاقت کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس جارحیت کے بعد یمن امریکیوں کا قبرستان بن جائے گا اور انکو ذلت کے ساتھ اس خطے سے نکلنا پڑے گا۔
القحوم نے کہا کہ یمن کی قوم، یمن کے رہنماء اور مسلح افواج فلسطین کے دفاع کے لیے شیطان عظیم (امریکہ اور اسکے اتحادی) کے ساتھ براہ راست اور ہمہ گیر جنگ کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور یہ جنگ ہماری فتح تک جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے یمن کے ساتھ ایک وسیع جنگ کا آغاز کیا ہے اور اپنے لیے جہنم کے دروازے کھول لیے ہیں۔ وہ یقیناً اس جارحیت پر پشیمان ہوں گے اور اس جارحیت کی بھاری قیمت ادا کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یمن کے خلاف جارحیت فلسطین کی حمایت میں یمن کے قومی موقف اور بحیرہ احمر میں بڑے اور اسٹریٹجک آپریشن کا مقابلہ کرنے کے لیے کی گئی ہے۔ جبکہ صیہونی حکومت کو نشانہ بنانے اور بحیرہ احمر میں اس حکومت یا اس سے متعلقہ جہازوں کے داخلے کو روکنے کا ہمارا اسٹریٹجک آپریشن غزہ کے خلاف جارحیت اور ناکہ بندی کے خاتمے تک جاری رہے گا، اور یمن کو فخر ہے کہ ہم اسرائیلی حکومت کی تباہی اور فلسطین کی فتح تک انکے ساتھ ہیں۔
علی القحوم نے کہا کہ امریکہ نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت کی حمایت میں دوسرے ممالک اور اقوام کے خلاف مسلسل جرائم کا اعادہ کر کے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ دنیا میں دہشت گردی اور مطلق العنانیت کی زندہ مثال ہے۔
آپ کا تبصرہ