شام کے شہر دیر الزور کے مشرق میں العمر آئل فیلڈ میں واقع امریکی اڈے پر آج (اتوار) صبح 3 خودکش ڈرونز حملے کیے گیے تاہم اس حملے میں ابھی تک کسی جانی یا ممکنہ زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
15 اکتوبر 2023 کو الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے آغاز اور غزہ میں صیہونی حکومت کے غیر انسانی اقدامات بالخصوص امریکہ کی مدد سے اس علاقے پر شدید بمباری اور محاصرہ کرنے کے بعد عراقی گروہوں نے عراق اور شام میں امریکی اڈوں کو 100 سے زیادہ مرتبہ نشانہ بنا کر صیہونیوں اور اسکے اتحادیوں کو پیغام دیا ہے کہ غزہ کے مظلوم عوام کے قتل عام میں صیہونی حکومت کی حمایت کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔
آپ کا تبصرہ