غزہ سنگین صورتحال سے دوچار ہے/ صرف ہمدردی کافی نہیں، عملی اقدامات کیے جائیں

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ غزہ کو سنگین صورتحال کا سامنا ہے اور صیہونی حکومت فلسطینیوں کے خلاف جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔

امیر سعید ایروانی نے کہا کہ جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کی جانب سے  انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی درخواست کے باوجود وہ فلسطینیوں کو اپنے خلاف صیہونی حکومت کی وحشیانہ حملوں اور جارحیت کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا کہ ایسی صورتحال میں صرف ہمدردی کا اظہار کافی نہیں بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے لوگوں کو توقع ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق غزہ میں فوری اور پائيدار جنگ بندی کو یقینی بنائے جانے کی ضرورت ہے۔ 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .