قیدیوں کے تبادلے اور اثاثوں کی منتقل پر ایرانی وزارت خارجہ کا بیان

تہران (ارنا) ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے مرکزی بینک کو ریلیز ہونے والے مالی اثاثوں تک رسائی حاصل ہوگئی ہے۔

جنوبی کوریا میں منجمد مالی وسائل کی منتقلی اور قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں پیر کی شب جاری کیے جانے والے ایک بیان میں ایران کی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکہ میں غیر قانونی طور قید اور مقدمات کا سامنے کرنے والے 5 ایرانی قیدی اپنے خاندانوں سے آملے ہیں۔ 

 اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے پہلے جنوبی کوریا میں موجود مالی وسائل جو کہ امریکہ کے غیر قانونی دباؤ کی وجہ سے منجمد تھے اب قطر میں  ایرانی بینکوں کے کھاتوں میں منتقل کردیئے گئے ہیں اور اس رقم کو متعلقہ حکام کی صوابدید پر اور ملکی ضرورتوں اور ترجیحات کی بنیاد پر استعمال کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گيا ہے ایران کو دنیا کے دیگر ملکوں میں موجود مالی وسائل کے آزادانہ استعمال سے روکنے کی امریکی پالیسی اور اقدامات غیر قانونی اور غیر انسانی ہے۔ 

ایران کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں قیدیوں کے تبادلے اور مالی وسائل کی منتقلی میں موثر کردار ادا کرنے پرحکومت قطر اور عمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .