ایران میں گریکو رومن اسٹائل کشتی کی قومی لیگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ یہ مقابلے بدھ کے روز ایران کے شیراز شہر میں شروع ہوئے۔ ایران کے مختلف علاقوں کی 34 ٹیموں نے نیشنل چیمپین شپ کے ان مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔ صوبہ فارس کو میزبان ہونے کی حیثیت سے 2 ٹیمیں شامل کرنے کی اجازت ہے۔ واضح رہے کہ ان مقابلوں میں سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والے پہلوانوں کو کشتی کی قومی ٹیم میں بھی شامل کیا جائے گا۔

25 دسمبر، 2024، 11:06 PM

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .